ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں لاری اور اسکوٹر کی ٹکر؛ اسکوٹر سوار کی موقع پر موت

بھٹکل میں لاری اور اسکوٹر کی ٹکر؛ اسکوٹر سوار کی موقع پر موت

Sat, 22 Jul 2017 04:01:28    S.O. News Service

بھٹکل 21/ جولائی (ایس او نیوز) یہاں وینکٹاپور نیشنل ہائی وے پر ایک لاری کے اسکوٹی پر چڑھ جانے کے نتیجے میں اسکوٹی پر سوار ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت وسنت ناگپا موگیر (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حادثے کے فوری بعدکچھ دیر کے لئے ہائی وے پر ٹریفک متاثر ہوئی، مگر بعد میں مضافاتی پولس تھانہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے  اور لاش کو بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اورپولس حادثے کی چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: